ٹوکیو : جاپان کے علاقے ہوکائیڈو میں ہونے والی شدید برفباری نے پورے علاقے میں زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ برفباری کے باعث بجلی اور ٹرانسپورٹ سسٹم متاثر ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں 145 پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور 295 مسافر ٹرینیں بند کر دی گئیں۔
حکام نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر تین سو سے زائد سکول بھی بند کر دیے ہیں اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کاروباری سرگرمیاں بھی برفباری کی وجہ سے شدید متاثر ہو چکی ہیں۔
ساپورو میں 24 گھنٹوں کے دوران 44 سینٹی میٹر تک برف پڑی، اور محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید برفباری کی پیشگوئی کی ہے، جس سے حالات مزید بگڑنے کا خدشہ ہے۔