واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں بورڈ آف پیس کے اجلاس میں غزہ کے لیے ایک بڑا سکیورٹی منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے مطابق غزہ کے شہر رفاہ کی تعمیر نو 3 سال کے اندر کی جائے گی۔
منصوبے میں غزہ کے ساحلی علاقے کو آئندہ 10 سال میں بحیرۂ روم کے ایک جدید سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے، جس کے لیے 200 ہوٹل بنائے جائیں گے۔
مزید یہ کہ غزہ کے لیے نئی فلسطینی پولیس فورس تشکیل دینے کی غرض سے 2 ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ اس طویل المدتی منصوبے میں 12 ہزار پولیس اہلکار اور 20 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی تقرری بھی شامل ہے۔