Wed, September 16, 2026

ممبئی : نورا فتحی خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار

 ممبئی : نورا فتحی خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور ڈانسر نورا فتحی ممبئی میں ایک شدید ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئیں، مگر وہ اس حادثے میں بال بال بچ گئیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ عالمی شہرت یافتہ امریکی ڈی جے ڈیوڈ گوئٹا کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، نورا فتحی اپنی ٹیم کے ہمراہ سن برن فیسٹیول میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں کہ ایک نشے میں دھت ڈرائیور نے ان کی گاڑی کو زوردار ٹکر مار دی۔ یہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ نورا کے سر میں چوٹ آئی۔

انہیں فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا سی ٹی اسکین کیا تاکہ اندرونی خون بہنے کا خطرہ معلوم کیا جا سکے۔ خوش قسمتی سے ایسا کوئی خطرہ نہیں تھا، تاہم ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ حادثے کے باعث نورا کو ہلکی نوعیت کا کنکشن ہو چکا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے آرام کا مشورہ دینے کے باوجود، نورا فتحی اسپتال سے فارغ ہو کر سیدھا کنسرٹ میں پہنچ گئیں اور سن برن 2025 میں پرفارم کیا۔ ان کی محنت اور لگن کو مداحوں نے دل سے سراہا اور ان کے جذبے کی بھرپور پذیرائی کی۔

حادثے کے بعد نورا کی گاڑی کی تصاویر بھی منظر عام پر آئی ہیں، جن سے اس حادثے کی شدت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ نورا فتحی کا یہ سال عالمی سطح پر بے حد کامیاب رہا ہے، حال ہی میں انہوں نے امریکہ کے مشہور دی جیمی فالن شو میں اپنی شاندار پرفارمنس سے سب کو حیران کن تاثر دیا۔

اداکاری کے میدان میں بھی نورا نے جنوبی بھارت کی ہارر فلم کنچنا 4 اور کے ڈی: دی ڈیول میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ اس کے علاوہ، ان کی ویب سیریز دی رائلز بھی حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔

ٹیگز: