لاہور: ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند کی وجہ سے پی آئی اے نے اپنے مسافروں کے لیے فوگ الرٹ جاری کیا ہے۔ ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق، دھند کی شدت کی وجہ سے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر پروازوں کی روانگی میں تاخیر یا شیڈول میں تبدیلی کی صورت حال ہو سکتی ہے۔
پی آئی اے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹکٹ کی بکنگ کرتے وقت اپنا درست اور متبادل رابطہ نمبر فراہم کریں تاکہ کسی بھی قسم کی تبدیلی یا تاخیر کے بارے میں انہیں فوراً اطلاع دی جا سکے۔
مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے پی آئی اے کے کال سینٹر سے رابطہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔