Wed, September 16, 2026

کلمہ چوک اور گلبرگ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمات کا فیصلہ آج متوقع

کلمہ چوک اور گلبرگ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمات کا فیصلہ آج متوقع

لاہور: لاہور کے کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے اور گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات کا جیل ٹرائل جاری ہے۔ کلمہ چوک کے مقدمے میں گواہان کی شہادت مکمل ہو چکی ہے اور انسداد دہشت گردی عدالت نے آج حتمی بحث کے لیے سماعت مقرر کی ہے۔

مقدمے کی حتمی بحث کے بعد فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔ ان مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں اور یہ واقعات گزشتہ سیاسی احتجاجات کے دوران پیش آئے تھے۔

ٹیگز: