واشنگٹن :امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت چند ممالک نے غزہ میں امن و امان کے قیام کے لیے فوجی دستے بھیجنے کے معاملے پر سنجیدگی سے غور کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اس پیشکش پر شکر گزار ہے، تاہم تاحال کسی ملک سے حتمی فوجی تعاون کی یقین دہانی نہیں لی گئی۔
ان کے مطابق متعلقہ ممالک کچھ اہم نکات پر وضاحت چاہتے ہیں، جس کے بعد ہی غزہ امن منصوبے کے حوالے سے عملی پیش رفت ممکن ہو سکے گی۔