Wed, September 16, 2026

امریکا ایران مذاکرات میں پیش رفت، پاکستان اور سعودی عرب کا مثبت ردعمل

امریکا ایران مذاکرات میں پیش رفت، پاکستان اور سعودی عرب کا مثبت ردعمل

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے حتمی مرحلے میں داخل ہونے کا خیرمقدم کیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ الیکٹرانک دستخط کی تقریب کل متوقع ہے۔

دونوں فریقین نے اس پیش رفت کو خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔

سعودی وزیر خارجہ نے اس موقع پر پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں اور مذاکراتی عمل میں معاون کردار کو سراہا، اور کہا کہ پاکستان نے ہر مرحلے پر مکالمے اور مفاہمت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

ملاقات میں آئندہ ماہ مصر میں ہونے والے ریجنل فور (R-4) وزرائے خارجہ اجلاس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس پر دونوں جانب سے اتفاق پایا گیا کہ علاقائی تعاون کے لیے یہ اجلاس اہم ثابت ہوگا۔
 
 
 

ٹیگز: