Wed, September 16, 2026

بھارتی معیشت کے بعد سفارتی محاذ پر بھی ناکامی: مودی حکومت 'کوپ 33' کی میزبانی سے پیچھے ہٹ گئی

بھارتی معیشت کے بعد سفارتی محاذ پر بھی ناکامی: مودی حکومت 'کوپ 33' کی میزبانی سے پیچھے ہٹ گئی

نئی دہلی: مودی حکومت کے زیرِ اثر بھارت عالمی سطح پر اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ایک بار پھر ناکام رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس سے دستبرداری نے مودی کے "وشو گرو" بننے کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔
"انڈیا ٹوڈے" کے مطابق، میزبانی سے دستبرداری کا فیصلہ بھارت کے عالمی امیج کو بری طرح متاثر کرے گا۔ بھارت نے پہلے اس کانفرنس کی میزبانی کے لیے جوش و خروش دکھایا تھا، لیکن اب اندرونی معاشی دباؤ اور انتظامی نااہلی کے باعث پیچھے ہٹنا پڑا۔
a ماحولیاتی تحفظ کے عالمی ادارے اس فیصلے کو بھارت کی غیر سنجیدگی قرار دے رہے ہیں۔

ٹیگز: