Wed, September 16, 2026

حماس کی حکومت باقی رہی تو یہ ہماری شکست ہوگی: نیتن یاہو

حماس کی حکومت باقی رہی تو یہ ہماری شکست ہوگی: نیتن یاہو

بیروت : اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جب تک حماس کو ختم نہیں کر لیتے اور تمام یرغمالیوں کو واپس نہیں لاتے، غزہ میں جنگ جاری رہے گی۔

تیلی ویژن  پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ اگر ہم حماس کے مطالبات مان گئے تو ہم دوبارہ غزہ میں کارروائی نہیں کر سکیں گے۔ ان کے بقول، حماس صرف جنگ بندی نہیں بلکہ اسرائیلی فوج کے انخلاء اور غزہ کی تعمیرِ نو چاہتی ہے، جس سے انہیں دوبارہ ہتھیار جمع کرنے کا موقع مل جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ غزہ میں حماس کی حکومت کا قائم رہنا اسرائیل کے لیے ایک بہت بڑی شکست ہوگی، اور اگر ہم اس موقع پر پیچھے ہٹے تو دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ اغوا جیسے ہتھکنڈے کامیاب ہو سکتے ہیں۔ نیتن یاہو نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ وہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ٹیگز: