Wed, September 16, 2026

خیبر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک

خیبر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک

پشاور:سی ٹی ڈی نے خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں محمد نعیم، محمد کریم اور نورنبی شامل ہیں، جو لالہ چینہ میں ایک مسجد پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

کارروائی کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ٹیگز: