Wed, September 16, 2026

جلال پور پیر والا میں سیلاب کی صورتحال بہتر، موٹروے میں شگاف نہ ڈالنے کا فیصلہ

جلال پور پیر والا میں سیلاب کی صورتحال بہتر، موٹروے میں شگاف نہ ڈالنے کا فیصلہ

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جلال پور پیر والا شہر کی سیلاب سے حفاظت کے لیے ٹیکنیکل کمیٹی کا دوسرا روز بھی اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ موٹروے میں کوئی شگاف نہیں ڈالا جائے گا۔

کمیٹی کی قیادت سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کر رہی ہیں، جس میں وفاقی اور صوبائی وزرا اور مختلف محکموں کے سربراہان شریک تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سیلابی پانی کی شدت کم ہو رہی ہے اور جلال پور پیر والا ابھی محفوظ ہے۔

کمیٹی نے شہر اور قریبی متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے حالات کا جائزہ لیا۔ متاثرین کو ٹینٹ، صاف پانی، خوراک اور جانوروں کے لیے ونڈے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز خود صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور شہریوں کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے۔ الحمدللہ حالات بہتر ہو رہے ہیں۔

ٹیگز: