Wed, September 16, 2026

وزیرداخلہ محسن نقوی کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ

وزیرداخلہ محسن نقوی کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ

راولپنڈی: جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا تقریباً 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج علی الصبح منصوبے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری بھی موجود تھے۔

محسن نقوی نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دی کہ تمام تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے مکمل کی جائیں تاکہ انڈر پاس مقررہ وقت پر شہریوں کے لیے کھولا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے ایئرپورٹ سے مری اور کشمیر جانے والے مسافروں کو سگنل فری سفر کی سہولت ملے گی، جس سے وقت اور ایندھن دونوں کی بچت ہو گی۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی کہ انڈر پاس کی چھت مکمل ہو چکی ہے، جبکہ ہارٹیکلچر، الیکٹریکل اور ڈرینج سسٹم پر کام جاری ہے۔ روڈ اور اسفالٹ ورک بھی آخری مراحل میں ہے۔ حکام کے مطابق منصوبے پر دن رات کام ہو رہا ہے اور جلد ہی اسے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، جس سے شہریوں کو خاصی سہولت میسر آئے گی۔

ٹیگز: