Wed, September 16, 2026

پاکستان میں 5G کا باضابطہ آغاز: پی ٹی اے نے 3 بڑی کمپنیوں کو لائسنس جاری کر دیے

پاکستان میں 5G کا باضابطہ آغاز: پی ٹی اے نے 3 بڑی کمپنیوں کو لائسنس جاری کر دیے

اسلام آباد:پاکستان نے ڈیجیٹل دنیا میں ایک بڑی چھلانگ لگا دی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے ملک کی تین بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کو 5G سپیکٹرم کے لائسنس جاری کر دیے ہیں، جس کے ساتھ ہی آج سے ملک میں تیز ترین انٹرنیٹ سروسز کا مرحلہ وار آغاز کر دیا گیا ہے۔
 وزیراعظم نے 5G سپیکٹرم کی نیلامی کو مکمل شفاف قرار دے دیا۔ جدید ٹیکنالوجی سے زراعت، صنعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں نئی جان پڑے گی۔پاکستان خطے میں سپیکٹرم کی استعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر آ گیا۔
لائسنس کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی آئی ٹی تاریخ میں ایک اہم موڑ ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کریں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  "ہم ملک کے کونے کونے میں جدید ٹیکنالوجی پہنچا رہے ہیں۔ پاک چین دوستی کی ایک اہم کڑی یہ جدید انفراسٹرکچر بھی ہے۔
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے تقریب کو بتایا کہ حکومت نہ صرف 5G متعارف کروا رہی ہے بلکہ 4G سروسز کو بھی بہتر بنانے پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آنے والے چند مہینوں میں صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار میں واضح فرق محسوس ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے بتایا کہ 1990 سے شروع ہونے والا سفر آج 5G تک پہنچ چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ   2004 سے 2025 کے دوران 4 بڑی کامیاب نیلامیاں کی گئیں۔    480 میگا ہرٹز کی شفاف نیلامی پی ٹی اے کی بڑی کامیابی ہے۔    اس اقدام سے پاکستان ٹیلی کام سیکٹر میں خطے کے دیگر ممالک سے آگے نکل گیا ہے۔

ٹیگز: