Wed, September 16, 2026

صوبہ بھر میں بادلوں کے ڈیرے: 20 مارچ تک پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں بارش کا امکان

صوبہ بھر میں بادلوں کے ڈیرے: 20 مارچ تک پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں بارش کا امکان

لاہور: محکمہ موسمیات نے پنجاب کے تمام اہم اضلاع کے لیے موسم کی نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس کے تحت 20 مارچ تک صوبے کے بیشتر حصوں میں بادل برسنے کا قوی امکان ہے۔مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر بارش کا یہ سلسلہ پنجاب کے مختلف حصوں میں درج ذیل ترتیب سے متوقع ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال اور تلہ گنگ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔
 لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور وزیر آباد میں بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہو جائے گا۔ سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، خوشاب، فیصل آباد، جھنگ اور چنیوٹ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ جبکہ جنوبی پنجاب کے اضلاع بھکر، لیہ، ڈی جی خان، ملتان، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی بارش کے امکانات موجود ہیں۔
پی ڈی ایم اے (PDMA) نے مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال یا نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورت میں فوری کارروائی کی جا سکے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں۔

ٹیگز: