Wed, September 16, 2026

ایرانی صدر کا توانائی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت

ایرانی صدر کا توانائی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت

تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے نہ صرف ایران بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرناک نتائج پیدا کر سکتے ہیں۔

صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان دیا کہ آج ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر حملہ کیا گیا اور ایران اس کارروائی کی سخت مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی جارحیت کسی کے لیے فائدہ مند نہیں، بلکہ خطے کی صورتحال کو مزید پیچیدہ اور غیر مستحکم کر دے گی۔

ایرانی حکام کے مطابق اس حملے میں ساؤتھ پارس گیس فیلڈ کے علاوہ قریبی علاقے عسلویہ میں موجود تیل اور پیٹرو کیمیکل کی تنصیبات بھی متاثر ہوئیں۔

ٹیگز: