Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچے، گورنر کا شاندار استقبال

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچے، گورنر کا شاندار استقبال

جدہ:  وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سعودی عرب کے 4 روزہ دورے پر اپنے وفد کے ہمراہ جدہ پہنچ گئے، جہاں گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلاوی اور پاکستانی سفیر احمد فاروق نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔

وزیراعظم کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، اقتصادی تعاون بڑھانے اور تجارتی تعلقات میں مزید بہتری لانے کا اہم موقع ہے۔ وزیراعظم 19 سے 22 مارچ تک  اہم ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر اہم حکومتی شخصیات بھی موجود ہیں۔ وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے، جس میں تجارت، اقتصادی تعلقات اور مشرق وسطیٰ کے مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی جائے گی۔

ٹیگز: