Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد کا شاندار استقبال کرنے پر شکریہ ادا

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد کا شاندار استقبال کرنے پر شکریہ ادا

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بہترین استقبال پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ استقبال پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے تعلقات اور آپس کی محبت کا ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ ان کی ولی عہد سے ملاقات بہت خوشگوار رہی اور دونوں نے علاقائی مسائل اور دو طرفہ تعاون پر اچھی بات چیت کی۔

ٹیگز: