Wed, September 16, 2026

سونا مسلسل تیسرے دن مہنگا، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

سونا مسلسل تیسرے دن مہنگا، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 16 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 3038 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس اضافے کے نتیجے میں پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1650 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1415 روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔

مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 19 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 491 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

صرف تین دنوں میں سونا 5 ہزار 3 سو روپے تک مہنگا ہو چکا ہے، جس نے قیمتوں کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔

ٹیگز: