Wed, September 16, 2026

آصف علی زرداری آج بلوچستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے

 آصف علی زرداری آج بلوچستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد  : آج صدر پاکستان آصف علی زرداری بلوچستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ دورے کے دوران صدر مملکت وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں میں بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی، اور ان مسائل کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی صدر اور بلاول بھٹو کو صوبے کی موجودہ انتظامی صورتحال اور دیگر اہم مسائل سے آگاہ کریں گے۔

ٹیگز: