Wed, September 16, 2026

 محاذ آرائی کسی کے بھی مفاد میں نہیں، ٹرمپ کو  سفارتکاری کو ترجیح دیں :برطانوی وزیراعظم 

 محاذ آرائی کسی کے بھی مفاد میں نہیں، ٹرمپ کو  سفارتکاری کو ترجیح دیں :برطانوی وزیراعظم 

لندن:ایران پر حملے کے منصوبے کی اطلاعات پر دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اور اسی تناظر میں برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح اور سخت لہجے میں تنبیہ کی ہے کہ خطے کو مزید کشیدگی کی نہیں، تحمل اور دانشمندی کی ضرورت ہے ، دماغ ٹھنڈا رکھیں۔
برطانوی وزیراعظم نے نشریاتی اداروں سے گفتگو میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال پہلے ہی انتہائی خطرناک موڑ پر ہے۔ اگر مزید عسکری اقدام کیے گئے تو اس کے نتائج عالمی سطح پر تباہ کن ہوں گے۔کیئر سٹارمر نے کہاہم اسرائیل کے دفاع کے حق کو تسلیم کرتے ہیں، اور ایران کے جوہری پروگرام پر ہمارے تحفظات بھی موجود ہیں، لیکن موجودہ حالات میں محاذ آرائی کسی کے بھی مفاد میں نہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نہ صرف غزہ میں انسانی بحران کو مزید بگاڑ سکتی ہے بلکہ عالمی معیشت اور تیل کی رسد کو بھی شدید متاثر کرے گی۔
برطانوی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو مشورہ دیا کہ وہ سفارتکاری کو ترجیح دیں اور مشرق وسطیٰ کو ایک نئی جنگ کی دلدل میں دھکیلنے سے گریز کریں۔

ٹیگز: