Wed, September 16, 2026

برازیل نے بھارت کی آکاش میزائل پیشکش کو ناقابل قبول قرار دے دیا

برازیل نے بھارت کی آکاش میزائل پیشکش کو ناقابل قبول قرار دے دیا

نئی دہلی: برازیل نے بھارت کے ساتھ آکاش میزائل کی خریداری کے مذاکرات ختم کر دیے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارت کی طرف سے میزائل کا جدید ورژن فراہم نہ کرنے پر بات چیت ناکام رہی، جبکہ بھارتی کمپنیوں نے آکاش کا پرانا ماڈل پیش کیا جسے برازیل نے فرسودہ قرار دے کر مسترد کر دیا۔

اس معاہدے کی کل مالیت تقریباً 5 ارب بھارتی روپے تھی۔ اب برازیل نے فضائی دفاع کے نظام کے لیے اٹلی کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی ہتھیاروں کی ساکھ اس معاہدے کے ناکام ہونے کے بعد بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ٹیگز: