Wed, September 16, 2026

برازیل نے بھارت کے آکاش میزائل سسٹم کی خریداری سے انکار کر دیا، یورپی دفاعی نظام کو فوقیت

برازیل نے بھارت کے آکاش میزائل سسٹم کی خریداری سے انکار کر دیا، یورپی دفاعی نظام کو فوقیت

نئی دہلی :برازیل نے بھارت کے تیار کردہ آکاش میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے مذاکرات منقطع کر دیے اور یورپی کمپنی MBDA کے CAMM-ER میزائل سسٹم کو منتخب کیا ، جو تقریباً 45 کلومیٹر کی زیادہ رینج اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔
یہ فیصلہ بھارت کے لیے دفاعی برآمدات اور سفارتی تعلقات میں بڑا دھچکا ہے، خاص طور پر اس وقت جب بھارت اپنی دفاعی صنعت کو عالمی سطح پر مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ MBDA کے نظام کی مالیت تقریباً 920 ملین امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

ٹیگز: