Wed, September 16, 2026

پاک فضائیہ کا دفاعی نظام مضبوط، عالمی سطح پر قابلِ فخر ہے:وزیرِ اعظم

پاک فضائیہ کا دفاعی نظام مضبوط، عالمی سطح پر قابلِ فخر ہے:وزیرِ اعظم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کی بے مثال پیشہ ورانہ مہارت اور کارکردگی کی بھرپور تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع مضبوط اور انتہائی محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ وزیرِ اعظم نے یوکے رائل انٹرنیشنل ایئر شو میں ایوارڈز جیتنے پر پاک فضائیہ کو مبارکباد دی اور جے ایف 17 تھنڈر کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے سی 130 طیارے کی ایئر شو میں شاندار پرفارمنس کو دنیا کے سامنے لا کر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے، جس سے پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

وزیرِ اعظم نے مئی 2025 میں پاک فضائیہ کی جانب سے دشمن کے 6 طیارے گرا کر اپنے میدانِ جنگ میں کامیابی کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ بھارت کے خلاف فضائی جنگ میں پاک فضائیہ کی شجاعت اور کامیابی ہمیشہ تاریخ کا حصہ رہے گی۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ کی یہ کامیابیاں اس بات کا کھلا اظہار ہیں کہ پاکستان کا فضائی دفاع نہ صرف مضبوط ہے بلکہ اس کا استحکام عالمی سطح پر تسلیم کیا جا چکا ہے۔
 
 

ٹیگز: