Wed, September 16, 2026

پاکستان نے بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے، جو ایک بڑا کارنامہ ہے:ٹرمپ

پاکستان نے بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے، جو ایک بڑا کارنامہ ہے:ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے، جو ایک نمایاں کارنامہ ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے دونوں ملکوں کو ایٹمی جنگ سے بچایا اور جنگ بندی کروائی۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کو تجارت بڑھانے کا مشورہ دیا۔
پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس تنازعے میں بھارت کے پانچ طیارے مارے گئے جبکہ بھارت نے اس کا جزوی اعتراف کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ جنگ بندی ان کی کوششوں کا نتیجہ تھی، تاہم بھارت نے اس دعوے کو مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کرپٹو کرنسی میں دنیا کا لیڈر بنے گا۔

ٹیگز: