Wed, September 16, 2026

ورلڈ کپ 2026 پر غیر یقینی صورتحال: پاکستان نے تیاریوں کی معطلی کا اعلان

ورلڈ کپ 2026 پر غیر یقینی صورتحال: پاکستان نے تیاریوں کی معطلی کا اعلان

لاہور:آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں روک دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی ہدایت پر 7 فروری سے شروع ہونے والا تربیتی پروگرام معطل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ سے متبادل حکمت عملی بھی طلب کر لی گئی ہے۔ پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ بنگلادیش کا سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر بھارت جا کر میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ درست اور قابلِ فہم ہے، اور پاکستان اس مؤقف کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اگر بنگلادیش کے معاملے پر آئی سی سی کی جانب سے کوئی قابلِ قبول حل سامنے نہ آیا تو پاکستان بھی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے پر دوبارہ غور کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کے حوالے سے آئی سی سی کا حتمی فیصلہ 21 جنوری کو متوقع ہے۔

ٹیگز: