Wed, September 16, 2026

وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی شادی کی تیاریاں عروج پر، نجی تقریب کی تفصیلات سامنے آگئیں

وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی شادی کی تیاریاں عروج پر، نجی تقریب کی تفصیلات سامنے آگئیں

ممبئی : فلمی دنیا کی معروف جوڑی وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی شادی کی خبریں ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں اور تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ستارے 26 فروری 2026 کو اودھپور، راجستھان میں سادگی مگر وقار کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق یہ تقریب محدود پیمانے پر منعقد کی جائے گی، جس میں صرف اہلِ خانہ، قریبی رشتہ دار اور چند خاص دوست شریک ہوں گے۔ تقریب کو مکمل طور پر نجی رکھنے کے لیے مہمانوں کے موبائل فون ساتھ لانے پر پابندی عائد ہوگی تاکہ کوئی تصویر یا ویڈیو سوشل میڈیا تک نہ پہنچ سکے۔

مزید یہ کہ شادی کی کوریج کرنے والی پیشہ ور ٹیم سے رازداری کے معاہدے (این ڈی اے) پر دستخط بھی کروا لیے گئے ہیں تاکہ تقریب کی تمام تفصیلات خفیہ رہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی اگرچہ نجی نوعیت کی ہوگی، تاہم بعد ازاں فلمی شخصیات اور میڈیا کے لیے ایک خصوصی استقبالیہ حیدرآباد میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے، جہاں مداحوں کو بھی جوڑے کی ایک جھلک دیکھنے کا موقع مل سکتا ہے۔
 
 

ٹیگز: