Wed, September 16, 2026

معروف بھارتی اداکار وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا نے منگنی کرلی

معروف بھارتی اداکار وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا نے منگنی کرلی

نئی دہلی : مشہور بھارتی اداکار وجے دیوراکونڈا اور اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنے تعلقات کو ایک نئی منزل دے دی ہے اور منگنی کر لی ہے۔ کافی عرصے سے ان کے رشتے کی خبریں گردش کر رہی تھیں اور کئی بار منگنی کی افواہیں بھی سامنے آتی رہیں، لیکن اب باضابطہ طور پر یہ بات سامنے آ گئی ہے کہ دونوں نے منگنی کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وجے کی ٹیم نے ہفتے کو منگنی کی تصدیق کی ہے۔ اگرچہ جوڑے نے ابھی تک اس کی تصاویر یا کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا، مگر اطلاعات کے مطابق یہ سادہ سی تقریب 3 اکتوبر کو حیدرآباد میں وجے کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں صرف خاندان کے لوگ موجود تھے۔

ممکنہ طور پر ان کی شادی اگلے سال فروری میں ہوگی۔رشمیکا اور وجے کا ساتھ پہلی بار 2018 میں فلم "گیتھا گووندم" کے دوران دیکھا گیا تھا۔ اس وقت رشمیکا کی منگنی اداکار رکشیت شیٹی سے تھی، جو بعد میں ختم ہو گئی تھی۔

ٹیگز: