Wed, September 16, 2026

سونے کی قیمتوں میں مزید ہزاروں روپے کا اضافہ

سونے کی قیمتوں میں مزید ہزاروں روپے کا اضافہ

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مزید ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 7,900 روپے کے اضافے کے ساتھ 5 لاکھ 23 ہزار 962 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کا نرخ بھی 6,773 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 49 ہزار 212 روپے ہوگیا ہے۔

دوسری طرف، عالمی سطح پر سونے کی قیمت 79 ڈالر کے اضافے سے فی اونس 5,012 ڈالر ہوگئی ہے۔
 
 

ٹیگز: