کیلیفورنیا: امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے لیک ٹاہو میں برفانی تودہ گرنے کے باعث 8 سیاح ہلاک ہو گئے ہیں۔ نیواڈا کاؤنٹی کے شیرف نے بتایا کہ یہ سیاح برفانی تودے کی زد میں آ کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ 6 دیگر سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
شیرف کے دفتر کے مطابق، شمالی کیلیفورنیا کے سیرا نیواڈا پہاڑوں میں 3 روزہ دورے کے دوران 6 سیاح پہلے بھی مختلف حادثات میں زخمی ہوئے تھے، جنہیں فوری طور پر بچا لیا گیا تھا۔
یہ واقعہ گزشتہ 40 سالوں میں امریکا کا سب سے مہلک برفانی تودہ گرنے کا حادثہ ہے، جس میں اتنی بڑی تعداد میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔