Wed, September 16, 2026

گلگت بلتستان: دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گرنے سے 8 رضاکار جاں بحق

گلگت بلتستان: دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گرنے سے 8 رضاکار جاں بحق

گلگت بلتستان  :گلگت بلتستان کے علاقے دنیور نالے میں مٹی کے تودے کے گرنے سے 8 مقامی رضاکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق، یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کے کام میں مصروف تھے اور اچانک مٹی کا تودہ ان پر گر پڑا۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد میں مزید جانی نقصان کا خدشہ ہے، جبکہ زخمی ہونے والے 3 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اس المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ فراہم کیا جائے گا اور زخمیوں کو بہترین علاج دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے ریسکیو آپریشن کی رفتار بڑھانے کے لیے فوری ہدایات جاری کیں اور زخمیوں کے علاج کی نگرانی کے لیے صوبائی سیکرٹری صحت کو بھی متحرک کر دیا ہے۔

ٹیگز: