Wed, September 16, 2026

کرسٹیانو رونالڈو فاسٹ اینڈ فیوریس میں شامل

کرسٹیانو رونالڈو فاسٹ اینڈ فیوریس میں شامل

کیلیفورنیا: دنیا کے فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اب ہالی ووڈ کی مشہور ایکشن فرنچائز فاسٹ اینڈ فیوریس کا حصہ بن رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو کو فلم فاسٹ ایکس: پارٹ 2 میں کاسٹ کیا گیا ہے، جو اس سیریز کی آخری فلم ہوگی اور اپریل 2027 میں ریلیز کی جائے گی۔

رونالڈو کی شمولیت کو کھیل اور فلم کی دنیا کا منفرد امتزاج قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ یہ پہلی بار ہے کہ وہ کسی بڑی ہالی ووڈ بلاک بسٹر میں جلوہ گر ہوں گے۔

اداکار ٹائریس گبسن نے سیٹ سے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ رونالڈو کی آمد نے فرنچائز کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے، جبکہ ون ڈیزل نے تصدیق کی کہ رونالڈو کے لیے فلم میں خصوصی کردار لکھا گیا ہے۔

فلم میں رونالڈو کے علاوہ ون ڈیزل، ڈوین جانسن، جیسن اسٹیتھم اور مشیل روڈریگز بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے، اور یہ سیریز کی آخری فلم کے طور پر سات ارب ڈالر سے زائد کمائی کرنے کے بعد اختتام پذیر ہوگی۔

ٹیگز: