Wed, September 16, 2026

دھمکی آمیز پیغامات،کرسٹیانو رونالڈو کی سکیورٹی اقدامات میں اضافہ

دھمکی آمیز پیغامات،کرسٹیانو رونالڈو کی سکیورٹی اقدامات میں اضافہ

پرتگال: پرتگالی فٹبال کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے دھمکی آمیز پیغامات کی موصولی کے بعد اپنی سکیورٹی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ 

رونالڈو نے پرتگال کے معروف سکیورٹی ماہر کلاڈیو میگوئل ویز کو اپنے چیف سکیورٹی آفیسر کے طور پر تعینات کیا ہے، اور سعودی عرب کی پولیس بھی ان کی سکیورٹی میں مدد کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ، رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے اپنے بچوں کو سوشل میڈیا سے دور کر دیا ہے تاکہ ان کی حفاظت مزید محفوظ ہو سکے۔

رونالڈو نے 2023 میں سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور اس کے بعد وہ اپنے خاندان کے ساتھ سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ ان کے حفاظتی اقدامات میں حالیہ اضافہ اس بات کا غماز ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کی حفاظت کو اولین ترجیح دے رہے ہیں۔

ٹیگز: