لاہور : پاکستان کے مختلف علاقوں میں سردی بڑھ گئی ہے اور کچھ جگہوں پر بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اور اسلام آباد میں موسم سرد رہے گا اور آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ بگروٹ اور سکردو میں درجہ حرارت منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، راولپنڈی، مری، پوٹھوہار ریجن، لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور گجرات میں بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ چاغی، نوشکی، پنجگور، کیچ، گوادر، کوئٹہ، قلات، مستونگ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ہرنائی اور ژوب میں بھی بارش کا امکان ہے۔
دوسری طرف، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، بہاولنگر، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں دھند چھائی رہ سکتی ہے، جبکہ گجرات، جہلم، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اسموگ کا سامنا ہو سکتا ہے۔