Wed, September 16, 2026

قومی ٹیم ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے لیے تیار، آج سے چار روزہ وارم اپ میچ کا آغاز

 قومی ٹیم ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے لیے تیار، آج سے چار روزہ وارم اپ میچ کا آغاز

 ٹرینیڈاڈ  :پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے دوسرے روز بھی بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، جہاں کھلاڑیوں نے کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں مختلف شعبوں میں مشقیں کیں۔

پریکٹس سیشن کے دوران فیلڈنگ اور سلپ کیچنگ پر خصوصی توجہ دی گئی، جبکہ بیٹنگ اور بولنگ میں خامیوں کو دور کرنے کے لیے بھی کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی۔

دوسری جانب قومی ٹیم آج شام 7 بجے اپنا چار روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی، جسے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل اہم تیاری قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: