Wed, September 16, 2026

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں کل چھٹی کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں کل چھٹی کا اعلان کر دیا

کراچی:وزیراعلیٰ کو دی گئی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 12 گھنٹوں میں کراچی میں 245 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو حالیہ دنوں میں سب سے زیادہ ہے۔ شدید بارش کے باعث سڑکیں زیرِ آب آ گئیں اور ٹریفک کی روانی بُری طرح متاثر ہوئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراہوں سے پانی نکالنے کا عمل جاری ہے اور بعض راستے جزوی طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔ مجموعی صورتحال میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، کیونکہ مزید بارش کی پیشگوئی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے عام تعطیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے بعد وزیراعلیٰ نے شہر کا دورہ کیا، جہاں صوبائی وزراء، میئر کراچی اور کمشنر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت دی کہ تمام بلدیاتی ادارے متحرک رہیں اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فیلڈ میں سرگرم نظر آئیں۔

ٹیگز: