Wed, September 16, 2026

اسلام آباد عالمی سفارتکاری کا محور: امریکہ اور ایران میں فیصلہ کن مذاکرات کی میزبانی کیلئے پاکستان تیار، الرٹ جاری

اسلام آباد عالمی سفارتکاری کا محور: امریکہ اور ایران میں فیصلہ کن مذاکرات کی میزبانی کیلئے پاکستان تیار، الرٹ جاری

اسلام آباد : عرب خبر رساں ادارے ’’الجزیرہ‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مذاکرات کا دوسرا اور اہم ترین مرحلہ آئندہ ہفتے پاکستان میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اس بڑی سفارتی پیشرفت کے پیشِ نظر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
مذاکرات کے لاجسٹک انتظامات کے لیے امریکہ کے دو خصوصی طیارے نور خان ایئر بیس پر لینڈ کر چکے ہیں، جن میں حساس مواصلاتی آلات اور تکنیکی ماہرین کا وفد شامل ہے۔ وفاقی انتظامیہ نے اسلام آباد کے تمام فائیو اسٹار ہوٹلوں کو خالی کرانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سکیورٹی خدشات اور غیر ملکی وفود کی رہائش کے باعث جمعہ تک کسی بھی قسم کی مقامی یا نئی بکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق، الجزیرہ نے اشارہ دیا ہے کہ یہ مذاکرات جمعہ سے قبل شروع ہو سکتے ہیں، جس میں پاکستانی قیادت بطور ثالث اہم کردار ادا کرے گی۔سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات کی میزبانی پاکستان کے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی اثر و رسوخ کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ اور ایران دونوں ہی پاکستان کی غیر جانبدارانہ ثالثی اور امن کوششوں پر بھروسہ کر رہے ہیں۔

ٹیگز: