Wed, September 16, 2026

’لارے آ‘ گانے پر مناہل ملک کا اعتراض، قانونی جنگ کا خدشہ

’لارے آ‘ گانے پر مناہل ملک کا اعتراض، قانونی جنگ کا خدشہ

لاہور: سوشل میڈیا پر معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک ایک بار پھر سرخیوں کی زینت بن گئیں، لیکن اس مرتبہ کسی ویڈیو کلپ کی وجہ سے نہیں بلکہ گلوکار عمیر اعوان کے نئے ریلیز ہونے والے گانے پر شدید اعتراض کی وجہ سے۔

مناہل کا کہنا ہے کہ عمیر اعوان نے اپنے تازہ گانے "لارے آ" میں اُن کی ذاتی زندگی سے متعلق کچھ مناظر اور ویڈیوز شامل کیے ہیں جو ان کی اجازت کے بغیر استعمال کیے گئے۔ انہوں نے اس عمل کو نجی حدود کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے، قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

"میں عمیر اعوان کو 24 گھنٹوں کی مہلت دیتی ہوں کہ وہ اپنا گانا یوٹیوب سے ہٹا دیں، ورنہ میں ان کے خلاف قانونی قدم اٹھاؤں گی اور ایف آئی آر درج کرواؤں گی۔"
دوسری جانب گلوکار عمیر اعوان نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے سخت موقف اپنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے:"میں یہ گانا کسی صورت ڈیلیٹ نہیں کروں گا، مناہل جو کرنا چاہتی ہیں کر لیں۔"
یاد رہے کہ یہ گانا تین دن قبل یوٹیوب پر اپلوڈ کیا گیا تھا اور اب تک تقریباً 99 ہزار بار دیکھا جا چکا ہے۔ مناہل کے الزام کے بعد اس گانے کو مزید توجہ مل رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر کچھ صارفین اس معاملے کو محض پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے رہے ہیں، جب کہ دیگر اسے پرائیویسی کا سنجیدہ معاملہ تصور کر رہے ہیں۔

 
 

ٹیگز: