Fri, September 18, 2026

 دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، بلوچستان و خیبرپختونخوا میں 17 ہلاک

 دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، بلوچستان و خیبرپختونخوا میں 17 ہلاک

 راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 17 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ ضلع کچھی کے علاقے دھاڈر میں کارروائی کے دوران مزید 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ کارروائیوں کے دوران متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق15 سے 17 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں، جن میں فتنہ الخوارج کے 10 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ ہنگو میں کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔

 صدرِ مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ رہنماؤں نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے عزم اور قربانیوں کو بھی سراہا۔

ٹیگز: