Fri, September 18, 2026

ایران کے خلاف امریکی قرارداد روس اور چین نے ویٹو کردی، سلامتی کونسل میں 11 ووٹ بھی بے اثر

ایران کے خلاف امریکی قرارداد روس اور چین نے ویٹو کردی، سلامتی کونسل میں 11 ووٹ بھی بے اثر

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر عائد پابندیوں کی نگرانی کرنے والے ماہرین کے پینل کی مدت میں توسیع سے متعلق امریکی قرارداد کا مسودہ روس اور چین نے ویٹو کردیا۔

 15 رکنی سلامتی کونسل میں قرارداد کے حق میں 11 ارکان نے ووٹ دیا، تاہم روس اور چین کے ویٹو کے باعث امریکی مسودہ منظور نہ ہوسکا۔

 امریکا کی جانب سے پیش کیے گئے مسودے میں ایران پر پابندیوں کی نگرانی کرنے والے ماہرین کے پینل کی مدت میں توسیع کی تجویز دی گئی تھی۔

 روسی اور چینی ویٹو کے بعد سلامتی کونسل میں ایران سے متعلق پابندیوں کی نگرانی کے موجودہ طریقہ کار کے مستقبل پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

ٹیگز: