Wed, September 16, 2026

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرہ طلبہ کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج پر غور شروع کر دیا

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرہ طلبہ کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج پر غور شروع کر دیا

لاہور : پنجاب حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ کے لیے ایک خاص ریلیف پیکیج پر بات چیت شروع کر دی ہے۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو تجویز دی ہے کہ سرکاری سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کی رجسٹریشن اور سمسٹر فیس معاف کر دی جائے۔

وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ اس بارے میں حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا اور یہ پیکیج تمام پبلک تعلیمی اداروں میں لاگو ہوگا۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ اس اقدام سے سیلاب متاثرہ خاندانوں پر مالی دباؤ کم ہوگا اور طلبہ کو اپنی تعلیم جاری رکھنے میں آسانی ہوگی۔ حکومت چاہتی ہے کہ کوئی بھی متاثرہ طالب علم تعلیم سے محروم نہ رہے اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔

ٹیگز: