Wed, September 16, 2026

راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت نے ویڈیو لنک حاضری کے لیے نئے ایس او پیز جاری کر دیے

راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت نے ویڈیو لنک حاضری کے لیے نئے ایس او پیز جاری کر دیے

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کے حوالے سے نئے سخت قواعد و ضوابط جاری کر دیے ہیں۔

عدالت کے حکم کے مطابق ویڈیو لنک کے دوران کسی کو بھی عدالتی کارروائی کی ریکارڈنگ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عدالت کے اندر موبائل فون اور کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ ڈیوائسز لے جانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

عدالت نے واضح کیا ہے کہ ویڈیو لنک کی کارروائی کی ریکارڈنگ صرف عدالت کی جانب سے کی جائے گی، اور اگر کوئی شخص اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ علاوہ ازیں، ویڈیو لنک کی کارروائی کا مکمل ٹرانسکرپٹ بھی کسی کو فراہم نہیں کیا جائے گا۔

یہ نئے قوانین عدالت کی سیکیورٹی اور کارروائی کی رازداری کو یقینی بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی غیر مجاز ریکارڈنگ یا لیک کو روکا جا سکے۔

ٹیگز: