Wed, September 16, 2026

رضوان کی ون ڈے قیادت خطرے میں ، نیا کپتان کون ہوگا؟

رضوان کی ون ڈے قیادت خطرے میں ، نیا کپتان کون ہوگا؟

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے کپتان کے تقرر کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے، جب کہ قومی ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد رضوان کی جگہ نیا کپتان لانے پر غور کیا جا رہا ہے اور شاہین شاہ آفریدی اور آغا سلمان مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

پی سی بی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو باضابطہ طور پر ایک خط لکھا ہے، جس میں ون ڈے کپتان کے انتخاب کے لیے سلیکشن کمیٹی اور ایڈوائزری کمیٹی کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سفارش کی گئی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے یہ خط دونوں کمیٹیوں کو ارسال کر دیا ہے، اور اجلاس 20 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اجلاس میں قومی ٹیم کے نئے کپتان کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کے کچھ حکام شاہین آفریدی کو قیادت کے لیے موزوں قرار دے رہے ہیں، جب کہ دیگر سلمان علی آغا کو ٹیم کی وائٹ بال کرکٹ کی کمان سونپنے کے حق میں ہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق کپتان کے تقرر کا باضابطہ اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے، جس کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

ٹیگز: