Wed, September 16, 2026

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، 74 شکایات کا جائزہ اور ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم منظور

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، 74 شکایات کا جائزہ اور ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم منظور

اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں کل 74 شکایات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے پہلے حصے میں 67 شکایات کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 65 کو داخل دفتر کر دیا گیا، ایک شکایت پر کارروائی کو مؤخر کیا گیا اور ایک شکایت پر مزید کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوسرے مرحلے میں سات شکایات کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے پانچ شکایات کو داخل دفتر کیا گیا جبکہ دو شکایات پر مزید کارروائی کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر سات شکایات کے سلسلے میں کونسل کی تشکیل نو بھی کی گئی۔

جسٹس سرفراز ڈوگر نے متعلقہ شکایات پر کارروائی سے دستبرداری اختیار کی، اور ان کی جگہ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو شامل کیا گیا۔

مزید برآں، اجلاس میں ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی، جس سے عدلیہ کی کارکردگی اور پیشہ ورانہ معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ٹیگز: