Wed, September 16, 2026

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان دوحہ میں آج مذاکرات، دہشت گردی کے خاتمے پر زور

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان دوحہ میں آج مذاکرات، دہشت گردی کے خاتمے پر زور

اسلام آباد: پاکستان اور افغان طالبان آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات کر رہے ہیں۔ وزیر دفاع کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد افغان طالبان کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا جس کا مرکزی موضوع سرحد پار سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے فوری خاتمے اور سرحد پر امن کی بحالی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا لیکن افغان طالبان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے عالمی وعدوں کو پورا کریں گے اور پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو سنجیدگی سے لیں گے۔ خاص طور پر دہشت گرد تنظیموں FAK/TTP اور FAH/BLA کے خلاف کارروائیاں ضروری ہیں۔

پاکستان قطر کی مصالحتی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ یہ مذاکرات خطے میں امن کے قیام میں مددگار ثابت ہوں گے۔

ٹیگز: