اسلام آباد:سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے اپنی سیاسی حیثیت کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی سیاسی موت کے پروانے پر خوشدلی سے دستخط کیے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو بھیجنے والوں کی آنکھوں میں نمی ہو تو یہ قیمتی اثاثہ ہے"۔
چوہدری انوار الحق نے وضاحت کی کہ انہوں نے وزیراعظم کے 90 فیصد اختیارات کابینہ کو منتقل کر دیے تھے، جو ان کی حکومت کے اندرونی معاملات میں شفافیت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "5 روپے سے 500 تک کی خرچ کی فائل بھی کابینہ میں جاتی تھی"۔
سابق وزیراعظم نے ن لیگ کے فیصل ممتاز راٹھور کے انتخاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر مہاجرین نشستیں بحال ہیں تو میرے خلاف ووٹ دیا گیا ہے"۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ "کل کو اگر یہ اپوزیشن میں ہوں تو نظام کی بقیہ ساخت بھی متاثر ہو جائے گی"۔