Wed, September 16, 2026

حقیقی آزادی مارچ کیس: عمران اسماعیل اور شفقت محمود بری، پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف کارروائی جاری

حقیقی آزادی مارچ کیس: عمران اسماعیل اور شفقت محمود بری، پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف کارروائی جاری

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے حقیقی آزادی مارچ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے دیگر کارکنان کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں، جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

فیصلے کے بعد عمران اسماعیل اور شفقت محمود قانونی طور پر کیس سے آزاد ہو گئے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کارکنان کے معاملات عدالت میں زیر التوا رہیں گے۔

ٹیگز: