Wed, September 16, 2026

پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج کے ساتھ ہے ، وزیراعظم شہباز شریف

پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج کے ساتھ ہے ، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کے علاقوں کلاچی اور دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی حالیہ کامیاب کارروائیوں پر ان کی تعریف کی، جن میں 15 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ عزمِ استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور ان کی قربانیاں قوم کے لیے بے حد قیمتی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے افواج کے ساتھ ہیں اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ان کا عزم قائم رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ہر قسم کی دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے حکومت اور عوام مل کر کام کر رہے ہیں اور اس مقصد میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

ٹیگز: