Wed, September 16, 2026

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور اس کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے اثرات محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 130 کلومیٹر بتائی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم جھٹکوں کے بعد علاقے میں خوف اور بے چینی کی فضا برقرار رہی۔
 
 
 
 

ٹیگز: