Wed, September 16, 2026

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ

سوات: مینگورہ شہر اور گردونواح میں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکٹر اسکیل ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحد کے قریب تھا۔

ذرائع کے مطابق جھٹکے دیر لوئر، چترال، باجوڑ، مالاکنڈ اور دیگر قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

ٹیگز: