Wed, September 16, 2026

جیل کمپلیکس میں ہنگامہ خیز سماعت: انمول پنکی کے ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ، سی ٹی ڈی کا بھی مفرور ملزمہ کو تحویل میں لینے کا فیصلہ

جیل کمپلیکس میں ہنگامہ خیز سماعت: انمول پنکی کے ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ، سی ٹی ڈی کا بھی مفرور ملزمہ کو تحویل میں لینے کا فیصلہ

لاہور: بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون 'انمول عرف پنکی' کے خلاف قتل کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوئی، جہاں پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو آج ہی سنائے جانے کی توقع ہے۔

سماعت کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ملزمہ کو فول پروف سکیورٹی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ قتل کے اس ہائی پروفائل کیس کی کڑیاں ملانے کے لیے ملزمہ سے مزید تفتیش انتہائی ضروری ہے، اس لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔

اسی دوران، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) نے بھی انمول پنکی کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے اس کی گرفتاری کے لیے باقاعدہ ہوم ورک شروع کر دیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے عدالت میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں منشیات کے کیس سے متعلق پولیس فائل کی کاپی مانگی گئی ہے۔ حکام کے مطابق، ملزمہ سی ٹی ڈی کے ایک سنگین مقدمے میں مفرور ہے اور قتل کیس کے فوری بعد سی ٹی ڈی اسے اپنی تحویل میں لے کر تفتیش کا دائرہ وسیع کرے گی۔

ٹیگز: